کراچی (پبلک نیوز) ملیر سٹی سے سنگین جرائم میں ملوث ملزم سمیت دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے غازی ٹاؤن اور بکرہ پیڑی کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ گرفتار ملزمان سے دستی بم مع ڈیٹونیٹر اور دو 30 بور پستول برآمد کر لیے گئے۔ ملزم عبدالرحمان سے دستی بم کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان نیشنل ہائی وے سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرتے تھے۔ دونوں ملزمان پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج، تفتیش جاری ہے۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں عبدالرحمن، راحت گل اور سید بختاور شاہ شامل ہیں۔