پی ڈی ایم نے 6 مئی کو یوم حرمت رسول منانے کا اعلان کر دیا

پی ڈی ایم نے 6 مئی کو یوم حرمت رسول منانے کا اعلان کر دیا
مدینہ منورہ میں نعروں کا معاملہ ، پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے نمائندے ورچوئلی شریک ہوئے . اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 6 مئی کو ملک بھر میں یوم حرمت رسول منایا جائے گا ، 6 مئی کو جمعہ کی نماز کے بعد ملک بھر میں اجتماعات ہوں گے. اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پی ڈی ایم کی صوبائی جماعتیں احتجاج کیلئے تیاریاں آج سے شروع کرے گی، پی ڈی ایم کی صوبائی جماعتوں کے اجلاس آج ہی بلائے جائیں گے. یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف حال ہی میں 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے جہاں مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں کچھ افراد نے وفاقی وزراء کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔