حناپرویز بٹ کا شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان

حناپرویز بٹ کا شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان
مسلم لیگ(ن)کی رہنما حناپرویز بٹ نے شہباز گل اور رحیق عباسی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کر دیا. سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویزبٹ کا کہنا تھا کہ میرے فیک موبائل سکرین شاٹ لگاکر پارٹی لیڈر شپ کو بدنام کیا جارہا ہے، تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل اور عوامی تحریک کے رحیق عباسی میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ‏پی ٹی آئی بہت ہوگیا آپ لوگوں کا جھوٹا پراپگینڈا. میں نے ان دونوں صاحبان کے خلاف جھوٹا اور فیک فوٹوشاپ وٹس ایپ سکرین شاٹ بنانے پر ان کے خلاف سائبر کرائم ونگ FIA جانے کا فیصلہ کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں صاحبان سمیت جس نے بھی میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا ہے ان کے خلاف قانونی کاروائی کروں گی، جلد ایف آئی اے میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کراؤں گی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔