جسٹس قاضی فائزکی جسٹس احمد علی شیخ ،جسٹس مسرت کی سپریم کورٹ تقرری کی سفارش

جسٹس قاضی فائزکی جسٹس احمد علی شیخ ،جسٹس مسرت کی سپریم کورٹ تقرری کی سفارش
اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ تقرری کی سفارش کردی ۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں دو ججز کی تقرری کے لیے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو خط لکھ دیا۔جسٹس فائز نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ اور پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کی تقرری کی سفارش کردی۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں اس وقت 17 ججز کی جگہ 15 ججز کام کر رہے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جوڈیشل کمیشن کے سینئر ممبر ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔