محسن نقوی کا نادرا سنٹر کراچی کا دورہ، معذور شخص کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت

محسن نقوی کا نادرا سنٹر کراچی کا دورہ، معذور شخص کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت
کیپشن: Mohsin Naqvi's visit to NADRA Center Karachi, instruction to solve the problem of disabled person

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر کراچی کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے معذور شہری کا مسئلہ سنا اور موقع پر حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کرسی پر بیٹھےقوت گویائی سے محروم شہری کو دیکھ کر رک گئے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قوت گویائی سے محروم شہری سے شفقت کا اظہار کیا۔

قوت گویائی سے محروم شہری نے اشاروں سے اپنا مسئلہ بیان کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  شہری کو دلاسہ دیا اور موقع پر ہی قوت گویائی سے محروم شہری کا مسئلہ حل کیا۔ قوت گویائی سے محروم شہری نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو دعائیں دیں اور شکریہ ادا کیا۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایک معذور شہری سے ملاقات کی اور تفصیل سے مسئلہ سنا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوری طور پر انچارج کو بلا کر معذور شہری کا مسئلہ حل کرنے کا حکم دیا۔

اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آپ کا مسئلہ حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ 

دریں اثناء وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر پہنچے۔ ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر غلام عباس نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے پاکستان کوسٹ گارڈز کے افسران کا تعارف کرایا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی اور شہداء کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔ 

وفاقی سیکرٹری داخلہ  خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وفاقی وزیرداخلہ کے پاکستان کوسٹ گارڈز کے اہم اعلانات:

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوان وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کوسٹل گارڈز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انسداد سمگلنگ کے لئے کوسٹل گارڈز کو اہم کردار کرنا ہے۔ کوسٹل ایریاز سے سمگلنگ روکنے کے لئے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید متحرک کردار کرنا ہے۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ہے۔