پنک سالٹ پر دیگر ممالک کی برینڈنگ کا معاملہ، ڈائریکٹرٹوریٹ مائنز کا منسٹری آف کامرس کو خظ

پنک سالٹ پر دیگر ممالک کی برینڈنگ کا معاملہ، ڈائریکٹرٹوریٹ مائنز کا منسٹری آف کامرس کو خظ
سورس: publicnews

( پبلک نیوز) دانش منیر: پاکستان میں پائے جانے والے نایاب پنک نمک پر دیگر ممالک کی برینڈنگ کا معاملہ میں اہم پیش رفت سامنےآئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرٹوریٹ مائنز نے منسٹری آف کامرس پنک نمک کی خام حالت میں برآمد پر پابندی کے لیے خط لکھ دیا ،ڈائریکٹریوریٹ مائنز پنجاب نے پنک نمک کی خام حالت میں برآمد پر مستقل پابندی کےلیے خط لکھا۔ 

خط میں لکھا گیا کہ دنیا بھر میں پنک نمک صرف پاکستان میں پایا جاتا ہے،دیگر ممالک پاکستان سے پنک نمک خام حالت میں خرید کراپنے نام پر فروخت کررہے ہیں ، پنک نمک کی خام حالت میں برآمد پاکستان کے لیے نقصان دہ ہے۔ پنک نمک کی خام حالت میں برآمد روکنے سے بیرون ممالک سرمایہ کاری کریں گے۔ 

کھیوڑہ ،میانوالی، سندل بار میں انڈسٹری لگنے سے روزگار بڑھے گا، پاکستان قدرتی ذخائر کے ذریعے معیشت مضبوط اور مستحکم بناسکتا ہے،حکومت پنک سالڈ کی خام حالت میں برآمد پر مکمل پابندی عائد کرئے۔

Watch Live Public News