کورونا سے مزید 56 مریض انتقال کر گئے

کورونا سے مزید 56 مریض انتقال کر گئے
اسلام آباد ( ویب ڈیسک )عوام کیلئے بہت خوشی کی خبر، کورونا کیسز پہلی بار کم ترین سطح پر آگئےہیں جب گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح تین فیصد سے بھی نیچے آ گئی ہے، کورونا سے مزید 56 مریض انتقال کر گئے جبکہ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 1 ہزار 24 مریض صحت یاب ہوئے۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1443746453730496513 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 49 ہزار 49 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے افسوسناک طور پر 1 ہزار 4 سو 11 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ملک بھر میں اس وقت کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 46 ہزار 538 ہے ۔ پاکستان میں کورونا سے اب تک 27 ہزار 785 مریض انتقا ل کر چکے ہیں، 11 لاکھ 70 ہزار 590 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت ملک بھر میں 27 ہزار 785 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، این سی او سی کی طرف سے عوام کو مسلسل ویکسین لگوانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News