کراچی میں طوفانی بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خطرہ ٹل گیا

کراچی میں طوفانی بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خطرہ ٹل گیا
کراچی ( ویب ڈیسک ) سندھ کے ساحلی علاقوں سے ڈیپ ڈپریشن دور ہونے لگا، کراچی اور گرد و نواح میں طوفانی بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خطرہ ٹل گیا۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستانیوں پر رحم کر دیا، محکمہ موسمیات کی طرف سے کل تک بارش کی پیش گوئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے محکمہ موسمیات کی طرف سے شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان کی تشکیل سے متعلق تین الرٹ جاری کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں سے ڈیپ ڈپریشن مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھتا ہوا پایا گیا ۔یہ پیش گوئی کی جا رہی تھی کہ خدا نخواستہ ڈیپ ڈپریشن کراچی اور گرد و نواح کے علاقوں میں طوفانی بارشوں اور اربن فلڈنگ کا سبب بن سکتا ہے ۔ گزشتہ روز ڈیپ ڈپریشن کراچی کے ساحل سمندر سے مشرق اور جنوب مشرق سے قریباً 240کلو میٹر ، جبکہ ٹھٹھہ سے 200 کلومیٹر کی دوری پر تھا ،کراچی کی انتظامیہ کی طرف سے ساحل سمندر پر نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔ مگر اب محکمہ موسمیات کی طرف سے خوشی کی خبر آئی ہے کہ ڈیپ ڈپریشن سندھ کے ساحلی علاقوں کے بجائے واپس جا رہا ہے اور کرا چی میں طوفانی بارشوں کا خدشہ ٹل گیا ہے اور نہ ہی اربن فلڈنگ کا امکان ہے، کراچی میں معمول کے مطابق کل تک بارش ہو گی ۔

Watch Live Public News