شیریں مزاری کا وزیر اعظم سے سائفر کو پبلک کرنے کا مطالبہ

شیریں مزاری کا وزیر اعظم سے سائفر کو پبلک کرنے کا مطالبہ
پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری نے وزیر اعظم سے سائفر پبلک کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے ٹوئٹ میں سائفر پبلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ٹوئٹ میں لکھا کہ قوم اندازہ لگا سکیں کہ یہ روٹین کا ہے یا نہیں، سائفر وزیراعظم عمران خان پر روس جانے کا فیصلہ تنہا کرنے کا غلط الزام لگانے سے شروع ہوتا ہے، امریکہ کے لیے یہ کیسے معمول کی بات ہے، یہ ایک جھوٹا الزام تھا اور ریاست کے اندر سے کس نے یہ معلومات فراہم کیں؟ ان کا کہنا تھا کہ سائفر میں دھمکی تھی، اگر عمران خان عدم اعتماد کی تحریک سے بچ گئے تو امریکہ اور یورپ سے الگ ہو جائیں گے، اگر عدم اعتماد کا ووٹ کامیاب ہوا تو سب معاف کر دیا جائے گا۔ شیریں مزاری لکھتی ہیں کہ سازشیوں کو تحریک عدم اعتماد کے پیش ہونے سے پہلے ہی اس کے متعلق معلومات تھیں، سروس چیفس سمیت تمام قومی سلامتی کمیٹی نے تسلیم کیا کہ سائفر ایک خطرہ ہے۔ مزید لکھا کہ اجلاس کے نقات کو پڑھ لیا جائے، شاید سروس چیفس آپ یا ڈی جی آئی ایس پی آر کیلئے معاملہ واضح کر سکیں، سائفر اگر معمول کے مطابق تھا تو وزیر خارجہ اور وزیراعظم سے کیوں چھپایا گیا؟ سچائی سے بچنے کے لیے کیا آپ کے دفتر نے اب سائفر کو “گمشدہ” کر دیا ہے؟

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔