نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم میں کون کون شامل؟

نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم میں کون کون شامل؟
لاہور (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 20 رکنی قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان، افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی اسکواڈ میں واپسی۔ تفصیلات کے مطابق زاہد محمود، شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر اور محمد حارث بھی قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔ قومی کرکٹ کے سلیکٹرز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ دونوں ممالک کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔ سیریز میں شامل تینوں میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ اعلان کردہ 20 رکنی اسکواڈ میں مڈل آرڈر بیٹسمین خوشدل شاہ اور افتخار احمد کی واپسی ہوئی۔ نوجوان فاسٹ باؤلرز شاہنواز دھانی،محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اورزاہد محمود کو پہلی مرتبہ قومی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شرکت کرنے والے حارث سہیل، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور صہیب مقصود نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں جگہ نہیں بناسکے۔ پاکستان ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ بابراعظم (کپتان) شاداب خان(نائب کپتان) عبداللہ شفیق امام الحق فخر زمان فہیم اشرف خوشدل شاہ افتخار احمد حارث رؤف حسن علی محمد حارث(وکٹ کیپر) محمد رضوان (وکٹ کیپر) محمد حسنین محمد نواز محمد وسیم جونیئر سعود شکیل شاہین شاہ آفریدی شاہنواز دھانی عثمان قادر زاہد محمود

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔