پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم آمنےسامنے

پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم آمنےسامنے
کراچی ( پبلک نیوز) پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم آمنےسامنے، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا پنجاب کو احتجاجی تحریک کا مرکز بنانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آئندہ ہفتے سے جنوبی اور وسطی پنجاب کا دورہ کریں گے۔ بلاول بھٹو ڈیرہ غازی خان، ملتان، مظفرگڑھ اور رحیم یار خان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ پیپلزپارٹی کےتحت لاہور اور دیگر اضلاع میں بھی جلسے اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ پی ڈی ایم کے تحت پنجاب میں جلسے اور روڈ کارواں کا انعقاد کیا جائے گا۔ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 8ستمبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں جلسوں اور روڈ کارواں کی تاریخوں کا فیصلہ ہوگا۔ پی ڈی ایم احتجاجی تحریک میں بلوچستان اور پنجاب پر فوکس کرے گی۔ دیہی سندھ میں بھی پی ڈی ایم کے تحت جلسوں اور روڈ کارواں کا انعقاد کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔