یوم دفاع پر پی آئی اے کا کرایوں میں کمی کا اعلان

یوم دفاع پر پی آئی اے کا کرایوں میں کمی کا اعلان
کراچی ( پبلک نیوز) اندرون ملک سفر کرنے نے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر، پی آئی اے نے یوم دفاع کے موقع پر اندرون ملک جانے والی تمام پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ایئرلائن میں یوم دفاع کے موقع پر سفر کرنے والوں مسافروں کو مکمل کرایا نہیں دینا پڑے گا۔ پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کے اعلان کے بعد اندرون ملک سفر کرنے کے لیے یکطرفہ کرایہ 5985مقرر کر دیا گیا۔ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سہولت یکم ستمبر سے7ستمبر تک ہو گی۔ دوسری جانب سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ جس میں انھوں نے وزیر خارجہ کو کابل آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔ آپریشن میں مدد اور وزارت خارجہ کی ان تھک محنت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے کابل سے پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کے انخلا میں پی آئی اے کے کردار کو سراہا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔