یہ ملکی تاریخ کا بدترین بجٹ ہے ، جو ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا، شاہد خاقان عباسی

یہ ملکی تاریخ کا بدترین بجٹ ہے ، جو ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا، شاہد خاقان عباسی

(ویب ڈیسک )   عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ ملکی تاریخ کا بدترین بجٹ ہے ، جو ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا۔

عوام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں نے  پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس میں   مفتاح اسماعیل ،شاہد خاقان ،ظفر مرزا موجود تھے۔

شاہد خاقان نے  کہا کہ آپکے سامنے ایک بجٹ پاس ہوا ہے ، یہ تو ملکی تاریخ کا بدترین بجٹ ہے ، یہ ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا ۔یہ ایک حکومت کا تیسرا بجٹ ہے ۔ آپ  دیکھیں ملک کی حالت کیا ہے ، تیس ہزار ارب تو حکومت خود خرچ کر رہی ہے ۔ حکومت بجٹ کا 25 فیصد تو حکومت خود پر خرچ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ   ملک کا سب سے زیادہ بوجھ تنخواہ داروں پر ڈال دیا گیا ، تنخواہ داروں کا ٹیکس دو گنا بڑھ گیا ہے ، جو ٹیکس ادا کیا جارہاہے  اس پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے، حالت یہ ہے کہ دودھ پر بچوں کے کھانے پر ،میڈیکل سرجیکل آلات پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  ان حالات میں معیشت کیسے آگے بڑھے گی ، کیا حکومت اپنے اخراجات کم نہیں کر سکتی ،جو لوگ افراط زر سے مہنگائی سے پسے لوگوں پر ہی بوجھ کیوں ڈالا ، ایل پی جی اور ڈیزل اسمگلنگ پر جو ٹیکس لگتا ہے ،آپ وہ وصول کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ  کیا ہم اتنے کمزور ہیں کہ سگریٹ بنانے والوں سے ٹیکس نہ لے سکیں ،500 ارب ایم این ایز اور ایم پی ایز میں ڈویلپمنٹ بجٹ کی مد میں دیئے جارہے ہیں ، یہ 500 ارب 22 فیصد سود ادا کرکے مارکیٹ سے اٹھائیں گے،اس 500 ارب میں سے ایک تہائی رقم کرپشن کی نذر ہوگی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ   حکومت عوام سے ٹیکس وصول کرے گی خود بچت نہیں کرے گی، کیا ایک سال ایم این ایز ایم پی ایز کو پیسہ نہ دینے سے ملک نہ چلتا ،کس طرح ملک چلے گا۔

Watch Live Public News