ماڈل زینب جمیل کے شوہر کی عبوری ضمانت خارج

ماڈل زینب جمیل کے شوہر کی عبوری ضمانت خارج
کیپشن: Model Zainab Jameel's husband released on interim bail

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سیلون مالکن و ماڈل زینب جمیل پر فائرنگ کے واقعے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں عدالت نے ان کے شوہر کی عبوری ضمانت خارج کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سیلون مالکن اور ماڈل زینب جمیل پر فائرنگ کے مقدمے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج قمر عباس نے ڈیفنس میں ماڈل زینب جمیل پر حملے کے کیس کی سماعت کی تاہم عدالت نے خاتون کے شوہر محمد جمیل کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج قمر عباس نے عدم پیروی کی بنیاد پر ملزم کی عبوری ضمانت مسترد کی۔

 یاد رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے، ماڈل زینب جمیل فائرنگ سے زخمی ہوئی تھیں، ملزم پر اپنی اہلیہ زینب جمیل پر فائرنگ کروانے کا الزام ہے۔ 

Watch Live Public News