وائس چانسلرفیصل آبادکی ینگ ڈاکٹرز کےخلاف FIAمیں درخواست

وائس چانسلرفیصل آبادکی ینگ ڈاکٹرز کےخلاف FIAمیں درخواست
کیپشن: وائس چانسلرفیصل آبادکی ینگ ڈاکٹرز کےخلاف FIAمیں درخواست

ویب ڈیسک: وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی نے ینگ ڈاکٹرز کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دے دی۔
 تفصیلات کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتشار پسند ڈاکٹرز ٹولے نے ہڑتال کے دوران زبردستی آؤٹ ڈور سروسز بند کروائیں،نام نہاد غیر رجسٹرڈ YDA  نے چوری میری تصاویر بنا کر ہڑتال میں شرکت کا جھوٹا پراپیگنڈا کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ میری تصاویر گروپس میں شیئر کرکے عمر بھر کی عزت اور شہرت داؤ پر لگا کر مجھے بدنام کیا گیا۔

ڈاکٹر ظفر علی چوہدری وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی نے استدعا کی کہ صدر ینگ ڈاکٹرز اورنگزیب گجر سمیت 4 ڈاکٹرز اور نامعلوم ملزمان کے خلاف بلیک میلنگ اور حراسگی کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Watch Live Public News