دنیاکی پہلی CNGموٹرسائیکل ایجاد،کتنے کی ملے گی؟اہم خبر آگئی

دنیاکی پہلی CNGموٹرسائیکل ایجاد،کتنے کی ملے گی؟اہم خبر آگئی
کیپشن: دنیاکی پہلی CNGموٹرسائیکل ایجاد،کتنے کی ملے گی؟اہم خبر آگئی

ویب ڈیسک : (جواد ملک ) دنیا کی سب سے پہلی سی این جی موٹرسائیکل ایجاد۔۔۔ پٹرول پر بھی چلے گی۔ سی این جی سلنڈر پر 213 کلومیٹر جبکہ پٹرول پر 117 کلومیٹر سفر کرسکے گی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی کمپنی بجاج آٹو نے دنیا کی پہلی سی این جی موٹر سائیکل ’’ فریڈم 125’’ لانچ کردی ہے ۔ فریڈم 125 پٹرول اور سی این جی دونوں پرچل سکے گی۔

موٹرسائیکل کی قیمت 95 ہزار سے لے کر 1 لاکھ 10 ہزار بھارتی روپے(3 لاکھ  34 ہزارپاکستانی  روپے ) مقرر کی گئی ہے ۔ فریڈم 125 کی بکنگ شروع کردی گئی ہے جبکہ موٹرسائیکل کو مصر، افریقی ممالک کے علاوہ تنزانیہ ، پیرو۔ انڈونیشیا اور بنگلہ دیش کو برآمد کیا جائے گا۔

کمپنی کاکہنا ہے کہ فریڈم 125 سے خرچہ ڈرامائی طور پر نصف سے بھی کم ہوجائے گا۔

 ہینڈل بار میں نصب سوئچ سے موٹرسائیکل کو سی این جی سے پٹرول اور پٹرول سے سی این جی پر منتقل کیا جاسکے گا جبکہ سی این جی سلنڈر پٹرول ٹینک کے نیچے نصب ہے تاہم پٹرول ٹینک کے ڈھکن سے ہٹ کر سی این جی نوزل نصب کی گئی ہے۔ پٹرول ٹینک بھی دو لٹر گنجائش کا ہے جبکہ سی این جی سلنڈر بھی دو کلو گرام گیس کیپیسٹی کا ہے ۔

گیس پر’’ فریڈم 125’’ 102 کلومیٹر فی کلوگرام جبکہ پٹرول پر 64 کلومیٹر پر لٹر سفر طے کرسکے گی۔

موٹرسائیکل فریڈم 125 میں 125 سی سی کا  ائیر کولڈ طاقتور انجن نصب ہے جو 9.4 بی ایچ پی کے ساتھ 9.7 ٹارک پیدا کرسکتا ہے ۔ موٹرسائیکل کے اگلے شاک ٹیلے سکوپک فورکس ہیں جبکہ پچھلا ایک مونو شاک ہے۔ فریڈم کی پچھلی ڈرم بریکس جبکہ اگلے پہئیے میں ڈسک بریک نصب ہے۔ موٹر سائیکل 17 انچ کے الائے وہیل رم کے ساتھ دستیاب ہے۔

گول ہیڈ لیمپ میں طاقتور ڈی آرایل نصبہے جس کی بدولت دور تک دیکھا جاسکتا ہے ہموار نشست پر دو آدمی آرام سے بیٹھ سکتے ہیں ۔ موٹرسائیکل میں سیمی ڈیجیٹل میٹر اور انسٹرومنٹ کنسول ہے جو نیوٹرل گئیر انڈیکیشن سمیت پٹرول اور سی این جی لیول کی سطح کے بارے میں بھی بتاتا رہتا ہے۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر