ٹوئٹر سربراہ کیخلاف بھارت میں ایک اور مقدمہ درج

ٹوئٹر سربراہ کیخلاف بھارت میں ایک اور مقدمہ درج
ویب ڈیسک: بھارت میں ٹوئٹر کے خلاف ایک ماہ میں دوسرا مقدمہ بھی درج ہو گیا ہے۔ جس کے بعد حکومت اور ٹوئٹر میں چلنے والا تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے خلاف یہ مقدمہ کشمیر اور لداخ کو بھارتی نقشہ میں نہ شامل کرنے کی بنا پر درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ٹوئٹر کے بھارت میں سربراہ منیش مہشوری کے خلاف ریاست اتر پردیش کے ایک تھانہ میں درج ہوا۔رپورٹ کے مطابق شدت پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل کے ایک کارکن مقدمہ درج کرایا اور مقدمہ میں غداری کی دفعات شامل ہیں۔ ٹوئٹر کی نیوز پارٹنر شپ ہیڈ امریتا ترپاٹھی بھی مقدمہ میں نامزد ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی حکام کی جانب سے ٹوئٹر کو نقشہ اپڈیٹ کرنے کے لیے کہا گیا تھا اور اس کے لیے چھ ماہ کا وقت بھی دیا گیا تھا۔ اس کی آخری تاریخ 25 مئی تھی مگر ٹوئٹر نے کوئی جواب نہیں دیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔