سنی اتحاد کونسل کے شیخ وقاص اکرم سمیت تحریک انصاف کےکارکنان کیخلاف مقدمہ درج

سنی اتحاد کونسل کے شیخ وقاص اکرم سمیت تحریک انصاف کےکارکنان کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: سنی اتحاد کونسل کے شیخ وقاص اکرم سمیت تحریک انصاف کےکارکنان کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک: حکومت پنجاب کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں جلسے جلسوں اور ریلیوں پر دفعہ 144 کے تحت عائد کی جانے والی پابندی کی خلاف ورزی پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سمیت متعدد کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جھنگ میں سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم سمیت تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ کیا گیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 16ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جبکہ 6 نامزد اور 25 نامعلوم افراد شامل بھی مقدمے میں شامل کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ فیصل آباد میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلی نکالنے پر 9 نامزد اور 35 نامعلوم کارکنان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بہاولپور میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے 10 نامزد اور 4 نامعلوم کارکن شامل ہیں۔

گوجرہ میں گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کرنے پر گوجرہ پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی،ایم این اے اسامہ حمزہ، ایم پی اے اسد زمان چیمہ، ایم پی اے احسن احسان گجر سمیت کئی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ملزمان کے خلاف بجرم 188 اور 341 کے تحت مقدمے کا اندراج کیا گیا ہے  جبکہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت 28 نامزد ملزمان بھی شامل ہیں۔

رینالہ خورد میں ریلی نکالنے عوام کو اکسانے اشتعال انگیزی پھیلانے اور روڈ بلاک کرنے کے الزام میں  رینالہ بار کونسل کی سینئر نائب صدر کاشف مجید علوی   اور پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر کے بھائی مہر اقبال  سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیاگیا۔

پی ٹی آئی کے ورکرز کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ریلی نکالی گئی ۔ریلی نکالنے عوام کو اکسانے اشتعیال انگیزی پھیلانے اور روڑ بلاک کرنے کا الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے 22رہنماؤں وکارکنان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ مقدمہ میں این اے اور پی پی کے ٹکٹ ہولڈز مقامی رہنماوں  کارکنان سمیت  14نامزد جبکہ 8نامعلوم بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 کے تحت اجتماعات، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

Watch Live Public News