وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ ملتوی

وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ ملتوی
وزیر اعظم کا 3 ستمبر سے صدر محمد بن زید النہیان کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کا دورہ طے تھا ، باہمی طور پر دورہ ملتوی کرنے پر اتفاق کیا ہے. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دورہ ملتوی کرنے کا مقصد ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ برادر یو اے ای نے متاثرین سیلاب کی امداد کے لئے 50 ملین ڈالر کی پہلی کھیپ پہنچانا شروع کر دی ہے. وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای کے صدر محمد بن زید النہیان سے گذشتہ رات ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، صدر محمد بن زید النہیان نے متاثرین سیلاب کی امداد جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ دینے والے بہن بھائیوں کے ہمیشہ مقروض رہیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔