واٹس ایپ کا ڈیزائن مکمل تبدیل ہونے جا رہا ہے

واٹس ایپ کا ڈیزائن مکمل تبدیل ہونے جا رہا ہے
لاہور(ویب ڈیسک) میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کے ڈیزائن کو بھی مکمل طور پر تبدیل کیا جا رہا ہے۔ WABetaInfo کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں میسجنگ ایپ کا نیا ڈیزائن جاری کیا گیا ہے۔اس نئے یوزر انٹر فیس میں ٹاپ بارسبز رنگ ختم کر کے اس کو مکمل سفید کیا جارہا ہے لیکن چیٹ اور دیگر لوگو (logo) کا رنگ سبز ہو جائے گا۔اس کے علاوہ اس یوز انٹر فیس میں واٹس ایپ لوگو کیلئے ایک نیا فونٹ بھی استعمال کیا گیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔