سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت رہا

سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت رہا
کیپشن: سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت رہا

ویب ڈیسک: سیو غزہ کمپین کے رہنماء سابق سینیٹر مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ کو پولیس نے رہا کر دیا ہے۔

تفصیات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی قیادت کے پولیس سے رابطے کے بعد گرفتار افراد کو رہا کیا گیا، رہائی پانے والوں میں رضا کار بھی شامل ہیں۔گرفتار افراد کو رات گئے رہا کیا گیا۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر افراد کو گزشتہ روز دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ایکسپریس چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث کسی بھی جماعت یا گروہ کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

Watch Live Public News