موٹرسائیکل خریداروں کیلئے سوزوکی کمپنی کی شاندار آفر

موٹرسائیکل خریداروں کیلئے سوزوکی کمپنی کی شاندار آفر

ویب ڈیسک: مہنگائی میں غریب عوام کی سواری بھی پہنچ سے بہت دوری ہوچکی ہے مگر سوزوکی موٹرسائیکل کمپنی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی میں بڑی آفر متعارف کرائی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ 2 سالوں میں موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں تیزی سے ہونے والے اضافے اور مہنگائی کی وجہ سے اب 70 سی سی موٹرسائیکل خریدنا بھی عام عوام کی، مہنگائی کے باعث لوگوں کے موٹر سائکلیں خریدنا بند کردینے سے کمپنیاں بھی ہڑبڑاہٹ کا شکار ہیں اور اپنی سیلز میں اضافے کیلئے آئے دن نت نئی آفرز پیش کر رہی ہیں۔

اسی کوشش میں اپنی کاروں کے ماڈلز پر نمایاں رعایت کے بعد پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے اب اپنی GS-150 ماڈل کی موٹر سائیکل پر صفر مارک اپ پیشکش متعارف کرائی ہے۔

سوزوکی نے ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا کہ GS-150 اب آسان ماہانہ قسط پلان کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے، اس آفر میں اہم فوائد شامل ہیں، جیسے صفر مارک اپ اور 25 فیصد ڈاؤن پیمنٹ (پیشگی ادائیگی)، مزید برآں خریدار 24 ماہ کے قسط پلان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Watch Live Public News