رقص میں مگن شہری پر آسمانی بجلی گر گئی،دل دہلا دینے والی ویڈیو

رقص میں مگن شہری پر آسمانی بجلی گر گئی،دل دہلا دینے والی ویڈیو

ویب ڈیسک: جارجیا کے ریزروٹ میں روسی سیاح آسمانی بجلی گرنے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا، واقعے کی ویڈیو نے دل دہلا دیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ جارجیا کے ریزورٹ میں اس وقت پیش آیا جب پاول سمرنوف نامی روسی سیاح رقص کرنے میں مگن تھا،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئی اور سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔

  ویڈیو میں سمرنوف کو اپنے بھائی اور ایک دوست کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے اسی اثنا میں اس پر بجلی آگری اور وہ زمین پر گر گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بجلی روسی سیاح کے سر کے پچھلے حصے پر گری اور اس کے بھائی اور ایک دوست کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور انہیں اس کی مدد کے لیے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پاول سمرنوف کے بھائی نے اپنی جلتی ہوئی ٹی شرٹ سے آگ بجھائی جب کہ ان کے دوستوں نے ایمبولینس کو بلایا،واقعے سے متعلق بیان کرتے ہوئے متاثرہ شخص نے کہا کہ اسے لگا کہ وہ جسم جھلسنے کی وجہ سے مرنے والا ہے۔

اس نے کہا کہ پہلی چیز میں نے جو دیکھی وہ روشنی تھی اور جیسی ہی بجلی گری تو سانس لینا مشکل ہوگیا تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ ٹانگیں اور بازو کام نہیں کررہے، اس وقت ایسا محسوس ہوا کہ کچھ دیر میں جل کر مر جاؤں گا۔

اطلاعات کے مطابق  پاول سمرنوف نامی روسی ہسپتال میں زیر علاج ہے اور امکان ہے کہ اسے چند روز میں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

Watch Live Public News