ویب ڈیسک:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا عوامی جمہوریہ چین کے سرکاری دورے پر ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس نے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل He Weidong اور چیف آف جنرل Liu Zhenli سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
سی ایم سی جوائنٹ سٹاف ڈیپارٹمنٹ اور 11ویں بیجنگ ژیانگ شان فورم میں علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار پر گفتگو کی،ملاقاتوں کے دوران، دونوں اطراف نے متعدد شعبوں میں پاکستان اور چین کے گہرے اور تاریخی تعلقات کو سراہا۔
ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور دفاعی تعاون میں پیش رفت کا اعتراف کیا،چینی قیادت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر حمایت کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کے موضوع پر 11 ویں بیجنگ ژیانگ شان فورم سے موجودہ علاقائی صورت حال اور دفاعی موضو ع پر خطاب بھی کیا۔
اعلامیے کے مطابق چین کی فوجی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں گہرے اور تاریخی تعلقات کو سراہا گیا اور دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری اور دفاعی تعاون پر ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔