اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان کی حکومت کو براڈ شیٹ کمیشن سے سوئس کیس کا ریکارڈ مل گیا جس کے بعد سابق صدر اور آصف زرداری کے خلاف سوئس کیس دوبارہ کھلنے کا امکان ہے۔
حکومت کی جانب سے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن میں نامزد 5 افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ احمر بلال، حسن ثاقب، غلام رسول، عبدالباسط، شاہد علی بیگ کے خلاف کریمنل کارروائی کی منظوری دے دی گئی۔