مہنگائی کے ستائے عوام کو حکومت نے خوشخبری سنا دی

مہنگائی کے ستائے عوام کو حکومت نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پبلک نیوز) ہفتہ وار مہنگائی میں اعشاریہ 43 فیصد کمی، شرح 17.21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ہفتے 15 اشیاء مہنگی، 12 کے نرخوں میں کمی آئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران 24 مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ چینی، مٹن، لہسن، دہی، آٹا، انڈے، دودھ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ گزشتہ ہفتے چینی کی فی کلو قیمت 1 روپیہ 80 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت سو روپے سے تجاوز کر گئی۔ مٹن کی فی کلو قیمت میں دس روپے تک کا اضافہ ہو گیا۔ مٹن کی فی کلو قیمت 1008 روپے سے بڑھ کر 1018 روپے تک پہنچ گئی۔ 20 کلو گندم کا آٹا 1 روپے اضافے کے ساتھ 969 تک پہنچ گئے۔

اعدادوشمار کے مطابق انڈوں کی فی درجن قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا۔ فی درجن انڈوں کی قیمت میں 172 روپے تک پہنچ گئی۔ لہسن کے نرخ 1 روپے فی کلو اضافے کے ساتھ 190 روپے پر آگیا۔ اڑھائی کلو گھی کا ٹین چار روپے تک مزید مہنگا ہو گیا۔ اڑھائی کلو گھی کا ٹین 767 روپے تک پہنچ گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔