فواد چوہدری نے کہا کہ ' حکومت اور فوج کو علیحدہ دکھانے کی سازش ناکام ہو گی'جو لوگ لکھ رہے ہیں کہ چیف آف آرمی آسٹاف نے جنگ کی مخالفت کر کے گویا روس کی مخالفت کی ہے میں ان سے کہتا ہوں وزیر اعظم عمران خان اور صدر پوٹن کی ملاقات کے بعد کا اعلامیہ دیکھ لیں چیف نے وہی بات کی جو اس اعلامیہ میں ہے حکومت اور فوج کو علیحدہ دکھانے کی سازش ناکام ہو گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 2, 2022
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اور اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور فوج کو علیحدہ دکھانے کی سازش ناکام ہو گی۔ وفاقی وزیر قانون فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ 'جو لوگ لکھ رہے ہیں کہ چیف آف آرمی آسٹاف نے جنگ کی مخالفت کر کے گویا روس کی مخالفت کی ہے میں ان سے کہتا ہوں وزیر اعظم عمران خان اور صدر پوٹن کی ملاقات کے بعد کا اعلامیہ دیکھ لیں چیف نے وہی بات کی جو اس اعلامیہ میں ہے۔'