وزیر اعظم نے نوجوانوں کو احتجاج کی کال دیدی

وزیر اعظم نے نوجوانوں کو احتجاج کی کال دیدی
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کواحتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے مستقبل کے لیے کل سڑکوں پہ آکر احتجاج کریں۔ وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست بات کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو فیصلہ کرنا ہے کہ تباہی کے راستے پر جانا ہے یاعظمت کی راہ پر، انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف عالمی سازش ہورہی ہے، حکومت گرانے کے لیے بکروں کی طرح نیلامی ہورہی ہے۔ کیا باہر کی قوت 15ارب روپے خرچ کرکے حکومت گرادے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ اپنے مستقبل کیلئے احتجاج کریں، نوجوانوں کو اپنے مستقبل کے لیے باہر آنا پڑے گا۔نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ خاموش رہنے کا وقت نہیں ہے ، اگر نوجوان چپ بیٹھیں گے تو وہ برائی کا ساتھ دیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔