علیم خان کا حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان

علیم خان کا حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان
لاہور: عبدالعلیم خان نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں تمام ساتھیوں سمیت متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز ہفتے کی شام عبدالعلیم خان کے دفتر آئے جہاں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ اور جنرل سیکرٹری اویس لغاری اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ انہوں نے علیم خان گروپ کے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی۔ عبدالعلیم خا ن کے ہمراہ اس ملاقات میں میاں خالد محمود، اشرف رند، علمدار قریشی، اویس دریشک، ہارون عمران گل، عائشہ نواز چوہدری، خرم لغاری اور ساجدہ یوسف بھی موجود تھیں جنہوں نے اپنے گروپ کے ہمراہ کل پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کے حق میں ووٹ ڈالنے کا اعلان کیا۔ حمزہ شہباز نے عبدالعلیم خان اور اُن کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ پارٹی رہنما سعود مجید، خواجہ سلمان رفیق،میاں عرفان دولتانہ اور عطا اللہ تارڑ بھی اُن کے ہمراہ تھے جبکہ عبدالعلیم خان کے دیرینہ ساتھی محمد شعیب صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔