بھارت میں مودی سرکار کےخلاف ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت

کیپشن: بھارت میں مودی سرکار کےخلاف ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت

پبلک نیوز: مودی سرکار کیخلاف ریلی میں ہزاروں افراد نے  شرکت کی، مودی سرکار کیخلاف جمہوریت بچاؤ ریلی کا انعقاد کیا گیا،جمہوریت بچاؤ ریلی کا انعقاد اروند کیجریوال کی کرپشن کے الزام میں گرفتاری کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمہوریت بچاؤ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مودی سرکار کیخلاف اپنی آواز بلند کی،اروند کیجریوال کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا جو کہ نئی دہلی کے منتخب وزیر اعلیٰ اور انسداد کرپشن مہم کے سربراہ ہیں، مودی کے زیر نگرانی فیڈرل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اروند کیجریوال کو گرفتار کیا۔

عام آدمی پارٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ اروند کیجریوال کیخلاف تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور مودی سرکار اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے اپوزیشن کے خلاف الزام تراشی کررہی ہے۔

سکرول کے مطابق مودی پر 13 ہزار کروڑ کی کرپشن ثابت ہوچکی ہے جسکو چھپانے کیلئے مودی سرکار اپوزیشن کو نشانہ بنارہی ہے۔

سکائی نیوز کے مطابق بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ووٹ جمہوریت کو بچانے کے لیے ڈالنا ہوگا،عام انتخابات میں کیجریوال مودی کیخلاف سب سے مظبوط امیدوار تھے۔

مودی کے ناقدین کا کہنا ہے کہ" مودی سرکار نے سیاسی مخالفین کو کچلنے اور منصفانہ انتخابات کے امکانات کو کم کرنے کے لیے تفتیشی ایجنسیوں اور ٹیکس حکام کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا"۔

Watch Live Public News