(ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے8 ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں۔جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ ججز کے خط کے بعد صورت حال میں نئی صورت حال سامنے آگئی ۔
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے8 ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں ۔ ایک جج کے اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا ۔
اطلاع ملتے ہی اسلام آباد پولیس کی ایکسپرٹس کی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی ۔
پراسرار پاؤڈر کیا ہے ؟ کس نے بھیجا؟ کیا ہوسکتا تھا ؟ اسلام آباد پولیس کے ماہرین تحقیقات کررہے ہیں۔
دوسری طرف عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے.
عدالتی ذرائع کادعوی ہے کہ کسی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے خط ہائیکورٹ ججز کو ارسال کئے اور یہ چیف جسٹس سمیت اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کو بھیجے گئے ہیں .
تاہم د لچسپ امر یہ ہے کہ خاتون نے اپنا نام چھپانے کی کوشش نہیں کی اور اپنا نام ریشم اہلیہ وقار حسین لکھا ہے۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے خطوط موصول ہونے کا تذکرہ کیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے بتایا کہ ہمیں خط موصول ہوئے ہیں، آج کی سماعت میں تاخیر کی ایک وجہ یہی تھی، بنیادی طور پر ہائیکورٹ کو تھریٹ کیا گیا ہے۔