کورونا وائرس سے مزید 40 مریض جاں بحق

کورونا وائرس سے مزید 40 مریض جاں بحق
اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے جاری ہونے والے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے مزید 40 مریض جابحق ہوئے جبکہ '24 گھنٹوں میں ملک میں 4858میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے. این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 73213ہے اور ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 43,020مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ،ملک میں10,39,695مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،ملک بھر میں کورونا سے تاحال23462اموات ہو چکی ہیں. این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 56,414ٹیسٹ کئے گئے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔