گجرات میں گھر میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

گجرات میں گھر میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

گجرات(پبلک نیوز)‌گجرات میں زور دار دھماکہ س دو جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے.

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ میں زخمی ہونیوالوں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد میاں بیوی اور کمسن بچی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 35 سالہ بیوہ غزالہ، ڈیرھ سالہ عروج ،50 سالہ نور محمد شامل ہیں.

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ محلہ مسلم آباد میں گھر کے اندر ہوا جس سے مکان زمین بوس ہو گیا،دھماکہ سے اردگرد کی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے،ریسکیو کی جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس سمیت دیگر ادارے موقع پر پہنچ گئے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو میجر عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کیا جارہاہے.

ڈی پی او گجرات کے مطابق مکان کے نیچے پیزا شاپ بنی ہوئی تھی، ابتدائی تحقیقات میں دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا،.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔