چین کا پاکستان کو 20 لاکھ کورونا ویکسین کا تحفہ

چین کا پاکستان کو 20 لاکھ کورونا ویکسین کا تحفہ
اسلام آباد(پبلک نیوز)‌ذرائع کا کہنا ہے چین کی جانب سے پاکستان کو 20 لاکھ سائینو فام کورونا ویکسین ڈوز کا تحفہ دیا گیا ہے. چین سے سائینوفام ویکسین کی کھیپ دو روز میں لائی جائے گی. تفصیلات کے مطابق چین سے سائینو فارم ویکسین کی پہلی کھیپ آج اسلام آباد پہنچے گی،چین سے دو روز میں کل 35 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز لائی جائیں گی، چین سے 20 لاکھ سائینوفام، 15 لاکھ کین سائینو ڈوز لائی جائیں گی،پاکستان نے 15 لاکھ کین سائینو ڈوز چینی کمپنی سے خریدی ہیں. زرائع نے بتایا کہ چین سے کین سائینو کی 3 لاکھ تیار، 12 لاکھ ڈوز کا خام مال لایا جائے گا، کین سائینو کی دونوں کھیپ 3 اگست کو اسلام آباد پہنچیں گی،چین تاحال پاکستان کو 17 لاکھ 20 ہزار ویکسین ڈوز تحفہ دے چکا ہے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔