کراچی ( پبلک نیوز) وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا ہے کہ ایگزون موبل کی جانب سے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے بے بنیاد الزامات کےحوالے سے میرے خط کا جواب موصول ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ایگزون موبل نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے الزمات کو مسترد کر دیا ہے۔ اس نوعیت کے الزامات ملٹی نیشنلز کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کے خلاف شکایت بھی درج کروائی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ ان سے پوچھا جائے۔ نیب کا موقف ہے ٹرمینل ون 1 لاکھ 73 ہزار کیوبک میٹر کی صلاحیت کا حامل ہونا چاہیے تھا۔ مگر 1 لاکھ 40 ہزار کیوبک میٹر سے بھی کم صلاحیت کا ایف ایس ار یو لایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے مفتاح نے اپنے بھائی مقصود اسماعیل کو پورٹ قاسم اتھارٹی کا رکن بنوایا۔ میں نے ایگزون موبل کا جواب وزیراعظم کے دفتر کو بھجوا دیا ہے۔ عباسی و مفتاح کے الزامات کی تحقیق کی درخواست کی ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ مفتاح ایس ایس جی سی کے چیئرمین تھے تو سٹیٹ بنک نے آپ کے اکاؤنٹ میں 434 ملین روپے کی ایک مشکوک ٹرانزیکشن کیوں رجسٹرڈ کی؟ اب مجھے سمجھ آرہی ہے کہ ان دونوں بدعنوان نے پاکستان کی ساکھ پر کیوں حملہ کیا۔ یہ سارے حربے شریفوں کو بچانے کے لیے ہی ہیں۔