’فرینڈشپ اینڈڈ ود مدثر‘پاکستانی میم 51 ہزار ڈالر میں فروخت

’فرینڈشپ اینڈڈ ود مدثر‘پاکستانی میم 51 ہزار ڈالر میں فروخت
' فرینڈشپ اینڈڈ ود مدثر' یا 'مدثر کے ساتھ دوستی کا اختتام' ایک ایسا فوٹوشاپ کیا گیا عام سا گرافک تھا جو فیس بک پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلتا چلا گیا۔ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اس کو ' آل ٹائم گریٹ میم' کا خطاب مل گیا۔ پاکستان کے ایک معتبر اخبار ڈان میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2015 میں وائرل ہونے والا وہ گرافک 51 سے بھی زائد قیمت میں فروکت ہو گیا ہے۔ اصل میں گوجرانوالہ کے محمد آصف رضا رانا نامی شخص نے فوٹو شاپ کی مدد سے یہ گرافک کیا تھا۔ ' فرینڈشپ اینڈڈ ود مدثر' کو لاہور اور لندن میں قائم سٹارٹ اپ نے آن لائن پلیٹ فارم آلٹر پر نیلام کیا۔ جہاں پر یہ 20 ایتھریم ٹوکن کے عوض خریدی گئی جن کی مالیت موجودہ مارکیٹ قیمت کے مطابق 51 ہزار 7 سو 76 ڈالر کے برابر ہے۔ پوسٹ میں بتائی گئی کہانی کچھ یوں ہے کہ محمد آصف رضا رانا کو سلمان احمد نقاش کی صورت میں ایک نیا بہترین دوست ڈھونڈ لیا ہے۔ اس سے قبل مدثر اسماعیل احمد کے رانا کا بہترین دوست ہونے کا اعزاز تھا جو اب چھن گیا۔ مدثر سے سلمان کے پاس بہترین دوست کا ٹائٹل جانے کی وجوہات میں مبینہ خود غرضی، ضرورت سے زیادہ غرور اور غیر مناسب رویہ بتائی گئیں۔ رانا نے اپنی کے کیپشن میں خبردار کیا تھا کہ جو لوگ مجھ سے ایٹیچیوڈ دکھاتے ہیں، میں انہیں اپنے پاؤں کی جوتی کے نیچے رکھتا ہوں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔