وفاق کانئی پابندیوں کااعلان،مارکیٹیں رات8بجےبند

وفاق کانئی پابندیوں کااعلان،مارکیٹیں رات8بجےبند
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پانے کیلئے اہم فیصلے کر لیے ہیں۔ وزیراعظم کی زیرصدارت کورونا کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا۔ فیصلہ ہوا کہ مارکیٹسں کے اوقات کار رات 10 سے کم کر کے 8 بجے تک کر دئیے جائیں۔ بازار ہفتہ میں میں دو دن بند رہیں گے۔ ہفتہ وار 2 چھٹیوں کا فیصلہ صوبائی حکومتیں پر چھوڑ دیا گیا کہ خود فیصلہ کریں گی۔ ان ڈور ڈائننگ ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم ٹیک اوے کی سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہو گی۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر مسافروں اور دفاتر میں ملازمین کی تعداد بھی 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر کے مطابق منگل سے رات 8 بجے سے تمام مارکیٹیں اور بازار بند کرنے کی پابندی ہو گی۔ صورتحال کو دیکھ کر مزید اقدامات اٹھانا پڑے تو اٹھائے جائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔