آج ثابت ہو گیا کہ یہ فارن فنڈنگ نہیں ہے، شیخ رشید

آج ثابت ہو گیا کہ یہ فارن فنڈنگ نہیں ہے، شیخ رشید
کھودا پہاڑ نکلا چوہا!! شیخ رشید کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل آگیا. ان کا کہنا تھا کہ آٹھ سال تک عوام کا وقت ضائع کیا گیا. سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ آج ثابت ہو گیا کہ یہ فارن فنڈنگ نہیں ہے، انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے خلاف آٹھ سال سے جو میڈیا وار شروع کی گئی وہ آج ختم ہوئی۔ عمران خان مضبوط لیڈر ہے، یہ اے این پی والا وقت نہیں جو پی ٹی آئی کو بین کر دیا جائے. انہوں نے کہا آج کے فیصلے سے کوئی ایسا بحران پیدا نہیں ہو گا جس کو مینج نہ کیا جا سکتا ہو، تمام جماعتوں کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے۔ شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین موم کی ناک بن چکا ہے، یہ جہاں مرضی لے جائیں عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ آج بھی کھودا پہاڑ نکلا چوہا، نہ نو من تیل ہو گا، نہ رادھا ناچے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں گواہی دینے کے لیے تیار ہوں کہ یہ خود اسامہ بن لادن سے پیسے لیتے رہے ہیں۔ شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ 8 سال آپ نے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا، پاکستانی قوم کے پاس ٹیلی فون اور ٹی وی دیکھنے کے سوا کوئی کام نہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔