شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں ایک بار پھر سے زیرگردش

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں ایک بار پھر سے زیرگردش
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں ایک بار پھر سے گردش کرنے لگ گئیں ہیں۔ جوڑے کے درمیان طلاق کی خبریں ایک بار پھر اس وقت گردش کرنے لگیں کہ جب شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے بائیو سے ثانیہ مرزا کا نام حذف کرلیا۔ اس سے قبل شعیب ملک نے اپنے انسٹا بائیو میں ثانیہ مرزا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کھلاڑی, سُپر ویمن ثانیہ مرزا کا شوہر اور ایک نعمت (بیٹے) کا باپ (father of one true blessing)۔ تاہم اب بھی انہوں نے اپنے انسٹا بائیو میں تبدیلی کرلی ہے، شعیب ملک نے کھلاڑی کی جگہ ’پرو ایتھلیٹ‘ لکھا ہے جب کہ ’سُپر ویمن ثانیہ مرزا کا شوہر‘ ہٹا دیا ہے جب کہ اس کی جگہ ’Live Unbroken‘ لکھ لیا ہے، تاہم اپنے بیٹے کے حوالے سے لکھا ہوا جملہ نہیں ہٹایا۔ خیال رہے کہ اپریل 2010 میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں سٹارز کی شادی کی خبریں پاکستانی اور بھارتی میڈیا ہی نہیں بلکہ عالمی میڈیا کی بھی زینت بنیں تھیں۔ دونوں اسٹارز کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں بھارتی میڈیا میں شائع ہوئی تھیں اور شوبز ویب سائٹس نے مستند ذرائع کا حوالہ دیے بغیر قیاس آرائیاں کی تھیں کہ ان کے درمیان اختلافات ہوگئے۔ کئی ماہ سے طلاق کی افواہیں گردش کرنے کے بعد دونوں نے باضابطہ طور پر اس حوالے سے نہ تصدیق کی اور نہ تردید کی ہے۔ تاہم اس دوران شعیب ملک متعدد بار ثانیہ مرزا کا نام لیتے ہوئے ان کی تعریف کرچکے ہیں۔ ایک انٹرویو میں وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ نہ صرف ان کے اور ثانیہ مرزا بلکہ پوری دنیا کے جوڑوں کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے اور شاید ہی کوئی ایسا شادی شدہ جوڑا ہے جن کے درمیان کبھی اختلافات نہ ہوتے ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران دونوں میاں بیوی اس لیے ایک ساتھ نہیں دکھائی دیے، کیوں کہ دونوں کی اپنے اپنے ممالک میں کچھ مصروفیات تھیں۔ ثانیہ مرزا کی سالگرہ پر شعیب ملک نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ان کی تصویر شئیر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد بھی دی تھی جس کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں دم توڑ گئی تھیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔