انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 84 پیسے کا اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 84 پیسے کا اضافہ
کراچی : کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 84 پیسے روپے کا اضافہ ہوا، انٹر بینک میں ڈالر 289 روپے 38 پیسے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 292 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔

اسٹاک ایکسچینج:‌

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام ہوگیا،زبردست تیزی سےانڈیکس میں 534 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،جس کے بعد 100انڈیکس 48 ہزار 764 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 353 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ 194 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 128 میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ٹریڈنگ میں 36 کروڑ 56 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا، مارکیٹ کی سرمایہ کاری میں 80 ارب 3 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔

سونے کی قیمت :‌

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا،فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوگیا،فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہوا، 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 91 ہزار 187 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں 1 ڈالر کے اضافہ سے سونا 1951 ڈالر فی اونس ہوگی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔