گولی،پرچی کا زمانہ ہوا پرانا، بھتہ خور تابوت بھیجنے لگے

گولی،پرچی کا زمانہ ہوا پرانا، بھتہ خور تابوت بھیجنے لگے
کیپشن: گولی،پرچی کا زمانہ ہوا پرانا، بھتہ خور تابوت بھیجنے لگے

ویب ڈیسک: بھتہ خوروں کیجانب سے شہریوں کو گولی یا پرچی بھیجتے تو اکثر خبروں میں سنتے رہتے ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے تابوت بھیجتے سنا ہے؟ اگر نہیں تو بھتہ خوروں نے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پشاور میں بھتہ خور اب پرچی اور کالز کے بعد تابوت بھجوانے لگے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کے گھر تابوت بھجوائے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج  کرکے تابوت لیجانے والے رکشوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔ بھتہ خوروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

مقدمے کے  متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان  ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کررہے ہیں۔گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل دھمکی آمیز کالیں بھی موصول ہورہی ہیں۔

متن میں مزید بتایا گیا ہے کہ کچھ روز قبل میرے دفتر پر فائرنگ بھی کی گئی،جس کا مقدمہ درج ہے۔ مذکورہ شخص کال پر خود کو مبینہ سرکاری ادارے کا آفیسر ظاہر کرتا ہے۔ مجھے اور میرے خاندان کو جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔

Watch Live Public News