ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے 1122 اور کے پی پولیس سمیت 86 گرفتار لوگوں کی سنگجانی مقدمہ میں ضمانت منظورکرلی۔
تفصیلات کے مطابق ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی،ملزموں کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت پیش کیا گیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس وین سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 86ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں،ملزمان میں 2 ایم پی ایز،34 پولیس،42 ریسکیو اہلکاروں سمیت 86 افراد شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے سنگجانی میں پولیس وین سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 86 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاتھا۔