پارلیمنٹ ہاؤس سمیت ملک بھر میں اسماعیل ہانیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

پارلیمنٹ ہاؤس سمیت ملک بھر میں اسماعیل ہانیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا
کیپشن: پارلیمنٹ ہاؤس سمیت ملک بھر میں اسماعیل ہانیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور اُن کی کابینہ کے ارکان سمیت ارکان پارلیمنٹ نے حماس کے مقتول رہنما اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی ہے۔

جمعے کو پاکستان کی قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

انہوں نے تہران میں قتل کیے گئے اسماعیل ہنیہ کے بارے میں کہا کہ ’پوری اسلامی دنیا اور بالخصوص پاکستان اُن کی شہادت پر اشکبار ہے۔‘

قبل ازیں قومی اسمبلی نے اسرائیلی جارحیت، حماس لیڈر اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل کے خلاف قرارداد پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

قرارداد ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پیش کی۔

قرارداد میں پاکستان کی جانب سے عالمی برادری، اقوام متحدہ سے اسرائیلی دہشتگردی کی شدید مذمت، مظلوم فلسطینیوں کو حق خودا رادیت اور آزادی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ’آج ہم اپنے بہادر فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’فلسطین کی زمین آج متقل گاہ بن چکی ہے، صہیونی ریاست قتل عام کر رہی ہے۔ ہزاروں بچیاں، بچے اور خواتین شہید ہوئیں۔‘

شہباز شریف نے کہا کہ ’فلسطینی مظلوم قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے کہ کون ہماری مدد کو آئے گا۔ بستیاں قبرستان بن چکی ییں، معصوم فلسطینیوں کی مسکراہٹ کو دہشت میں بدل دیا گیا۔‘

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا سب سے بڑا قصور کیا مسلمان ہونا ہے۔ ’عالمی عدالت انصاف کے احکامات اور قوانین کی پاسداری بھی نہیں کی جا رہی۔‘

لاہور

تکمیل پاکستان موومنٹ کے زیر انتظام آج اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی کی گئی،اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ مسجد شہداء مال روڑ ڈیڑھ بجے ادا کی گئی.اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازہ جنازہ میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، چیئرمین تکمیل پاکستان سعد نذیر سمیت سیاسی،مذہبی و سماجی شخصیات  نے شرکت کی۔

مسجد شہداء مال روڑ  میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازہ کی تیاریاں مکمل کی گئیں جبکہ فلسطین سےاظہار یکجہتی میں فلسطین کے پرچم کی مال روڑ پر بہار ہے۔

دوسری جانب حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی،آئی پی پی رہنماؤں و کارکنوں نے شرکت کی۔ استحکام پاکستان پارٹی کے صوبائی صدرو جنرل سیکرٹری رانا نذیر اور شعیب صدیقی موجود تھے۔ آئی پی پی رہنماؤں و کارکنوں کا حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر سخت غم و غصے کا اظہار  کیا۔

رانا نذیر احمد  نے کہا کہ صیہونی دہشتگرد فلسطینیوں کی جدوجہد کو کچلنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو ں گے۔

شعیب صدیقی نے کہا کہ  اسرائیل نے عالمی عدالت سمیت کسی فورم کو خاطر میں نہ لا کر بربریت کا ثبو ت دیا،ہر مسلمان سوگوار اور دل خون کے آنسو رو رہا ہے،آئی پی پی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جاوید، یوتھ رہنما لکی خان، شجاع شاہ و دیگر نے  شرکت کی۔

 آئی پی پی کارکنوں کی فلسطینیوں کی حمائیت اور اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی ہدایت پر لاہور، شیخوپورہ اور دیگر شہروں میں اجتماع ہوا، صوبائی صدر رانا نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل میاں خالد محمود و دیگر کی غائبانہ نماز جنازہ میں شریک تھے۔آئی پی پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی اسماعیل ہانیہ اور اُن کے ساتھیوں کیلئے خصوصی دعائیں، ڈاکٹر قاری عطا الرحمان نے آئی پی پی سیکرٹریٹ میں اسماعیل ہانیہ کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کروایا۔

سرائے عالمگیر 
ملک بھر کیطرح سرائے عالمگیر  میں بھی اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ غائبانہ نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔شرکاء سمیت چھوٹے بچے بھی مظلوم غرہ اور فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے رہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ سمیت فلسطین کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔اسرائیل فلسطین غزہ پر اسرائیل غزہ فلسطین پر حملے اور ظلم بند کرے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سمیت اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت پر سخت ایکشن لیں۔

جہانیاں / احتجاج
جہانیاں میں فلسطینی رہنما کی شہادت پر شہر اور گاؤں احتجاج کیا گیا،اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے غم و غصہ کا اظہار کیا گیا،نماز جمعہ کے بعد غائبانہ نماز جنازہ اداکی گئی اور  شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

مظاہرین نے اقوام متحدہ سے اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت ہمارے جذبہ کو کم نہیں کر سکتی ،غزہ چھوٹا ضرور ہے مگر تنہا نہیں ، ہم سب شہادت کے لیے تیار ہیں۔

کراچی

کراچی میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی کی گئی،جماعت اسلامی کراچی کے منعم ظفر کی امامت میں ادا کی کی گئی۔نماز جنازہ جامعہ مسجد رضوان میں ادا کی گئی۔ 

غائبانہ نماز جنازہ سے قبل معنم ظفر  نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی جان اللہ کے راستے میں قربان ہوئی۔

Watch Live Public News