ویب ڈیسک: چترال کے دوردراز علاقوں میں شدید سیلاب کے بعد فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے چترال کی یرخون ویلی کا مستوج سے رابطہ منقطع ہو گیا جبکہ ارسون اور کالاش میں بھی سیلاب کی وجہ سے نقصانات رپورٹ ہوئے۔
شدید سیلاب کی وجہ سے فصلیں، دکانیں اور کئی مکانات پانی میں بہہ گئے۔ فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن جاری ہے اور عوام کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ علاقہ میں بارش کی پیشنگوئی کے بعد تمام ادارے متحرک ہیں۔