ویب ڈیسک:تحریک انصاف میڈیا کوآرڈینیٹر وقاص جنجوعہ کی ضمانت خارج ہونے کا حکمنامہ جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ وقاص جنجوعہ پر مدعی مقدمہ نے کلاشنکوف رکھنے، بارود برآمدگی پر شکائت دائر کی،ریکارڈ کے مطابق وقاص جنجوعہ سے کلاشنکوف، بارودی مواد برآمد ہوا جو گھناؤنا الزام ہے،وقاص جنجوعہ نے قلعدار تنظیم کے ساتھ روابط کا انکشاف کیا،وکیل صفائی کے مطابق وقاص جنجوعہ کو نامعلوم افراد نے گرفتار کیا۔
تحریری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ وکیل صفائی کے مطابق وقاص جنجوعہ کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر تھی،وقاص جنجوعہ کا الزامات سے جوڑنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں،وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے۔