72 سالہ شخص سخت ورزش سے دوبارہ جوان

72 سالہ شخص سخت ورزش سے دوبارہ جوان
بیجنگ: (ویب ڈیسک) آج ہم آپ کو ایک ایسے ہی شخص Xinmin Yang کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، جسے دیکھ کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ اس کی عمر 72 سال ہے۔ یہ شخص اپنی عمر سے 40 سال چھوٹا نظر آتا ہے۔ خود کو فٹ رکھنے اور خوبصورت نظر آنے کے لیے لوگ مختلف قسم کی کوششیں کرتے ہیں۔ اس کے لیے وہ اپنے معمولات میں اچھی خوراک، وافر مقدار میں پانی پینا، روزانہ ورزش اور جم جانا شامل کرتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود بھی بہت سے لوگ Xinmin Yang کی طرح فٹ نہیں ہو پاتے۔ انہیں دیکھ کر ہر کوئی پہلی نظر میں دھوکا کھا جاتا ہے کہ ان کی عمر 72 سال ہے۔ ہر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ان کی عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ Xinmin Yang گذشتہ 30 سال سے مسلسل ہر روز ورزش کر رہے ہیں۔ باڈی بلڈنگ کے دوران وہ اپنی صحت کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ زنمن یانگ پہلی بار تین سال قبل دنیا کی توجہ میں آئے، جب ان کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اس ویڈیو میں انہوں نے خود کو 30 سال کا بتایا تھا، لوگوں نے بھی اسے سچ محسوس کیا۔ حالانکہ اس وقت ان کی عمر 69 سال تھی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے طرز زندگی کے بارے میں بتایا کہ وہ کئی سالوں سے صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔ Xinmin Yang اپنی فٹنس کی وجہ باڈی بلڈنگ کو سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ باڈی بلڈنگ نے ان کی زندگی بدل دی۔ اس لیے 72 سال کی عمر میں بھی انہیں بلڈ پریشر کا مسئلہ نہیں ہے۔ ان کے بارے میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ عام نوجوانوں سے زیادہ فٹ ہیں۔ Xinmin Yang کی خوراک بہت صحت بخش ہے۔ وہ ناشتے میں روزانہ 6 سے 8 انڈے کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ روزانہ کھیرا، ٹماٹر، دلیا وغیرہ بھی اپنی خوراک میں شامل کرتے ہیں جبکہ چکن بھی ان کی خوراک کا ایک اہم حصہ ہے۔

Watch Live Public News