اپنی زندگی میں اساتذہ کی بہت قدر کرتا ہوں: صدر مملکت

اپنی زندگی میں اساتذہ کی بہت قدر کرتا ہوں: صدر مملکت
پبلک نیوز : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستانی بچوں کو تعلیم کے ساتھ کھیل اور جسمانی ورزش کے مواقع دینا ضروری ہیں۔ کھیل تعلیم کے ساتھ توازن اور کردار سازی بھی کرتے ہیں۔ ان کا آرمی برن ہال کالج برائے طلباء کے یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنی زندگی میں اساتذہ کی بہت قدر کرتا ہوں۔ کل بچوں پر جسمانی سزا کے خلاف قانون پر دستخط بھی کئے۔ ماضی میں کُتب خانوں کا کردار اساتذہ ہی ادا کرتے۔ اسلامی تاریخ اور حدیث کا علم پھیلانے والے بھی اساتذہ سے وابستہ رہے۔ دُنیا الیکٹرانک دُنیا میں بدل رہی ہے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ نئی نسل خبریں اخبارات کی بجائے الیکٹرانک ذرائع سے حاصل کررہی ہے۔ وقت کے ساتھ اسکولوں پر بوجھ بڑھے گا۔ آن لائن تعلیم کی ضرورت ہوگی۔ ہر نماز میں اپنے والدین کیلئے دعا کرتا ہوں۔ گھر اور اسکول کا بچے کی تربیت میں اہم کردار ہے۔ ملكوں کی ترقی کیلئے بچوں کی تربیت ناگزیر ہے۔ رکھ رکھاؤ، بڑوں کی عزت، ہمدردی، ماحول کا تحفظ ہمارے کلچر کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام میں خیرات کا جذبہ بہت زیادہ ہے۔ یورپ جانے والے مہاجرین کو کشتیوں سے اترنے نہیں دیا جاتا، ڈوبنے دیتے ہیں۔ افغانستان کے 40 لاکھ لوگوں کو پاکستان نے 40 سال تک پناہ دی۔ قوم کو اپنے جذبہ ایثار کا ادراک کرنا ہوگا۔ قوموں کی زندگی میں نظم و ضبط کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومیں قدرتی وسائل سے نہیں ذہنی استعداد سے بنتی ہیں۔ ملکی ترقی کیلئےایمان، اتحاد اور تنظیم کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔