پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام6بجے، 02دسمبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام6بجے، 02دسمبر2021
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخی سطح پر پہنچ گیا دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی دیکھنے میں آئی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستانی بچوں کو تعلیم کے ساتھ کھیل اور جسمانی ورزش کے مواقع دینا ضروری ہیں۔ کھیل تعلیم کے ساتھ توازن اور کردار سازی بھی کرتے ہیں سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ لازم قرار دیدیا۔ سپریم کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے خلاف دائر اپیلیں خارج کر دیں۔ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار کورونا کی نئے قسم کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق Omicron بھارت میں بھی داخل ہو چکا ہے۔ کرناٹک میں نئی قسم کے انفیکشن کے دو کیسز رپورٹ ہو گئے ہیں مہاراشٹر کے ناگپور میں شرابی کی کارروائی سے پورے شہر کی پولیس رات بھر پریشان رہی۔ دراصل بیوی کو فون کرکے ملزم نے پورے ضلع میں سنسنی مچا دی

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔