پاکستان کے معروف اداکار افضال احمد انتقال کرگئے

پاکستان کے معروف اداکار افضال احمد انتقال کرگئے
پاکستانی معروف اداکار افضال احمد لاہور میں انتقال کرگئے ۔ انتظامیہ جنرل اسپتال کا کہنا ہے کہ افضال احمد کو برین ہیمریج کے باعث یکم دسمبر کو اسپتال میں لایا گیا تھا۔سینئر اداکار افضال احمد مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے.خیال رہے کہ افضال احمد گذشتہ 21 برس سے فالج کے مرض میں مبتلا وہیل چیر تک ہی محدود تھے۔ افضال احمد جھنگ کے سید گھرانے میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے ایچی سن سے تعلیم حاصل کی تھی۔ انہوں نے اشفاق احمد کے ڈرامے اُچے برج لاہور دے (کارواں سرائے ) میں صرف 18 برس کی عمر میں 50 برس کے بوڑھے کا کردار ادا کر کے سب کو حیران ہی کر دیا تھا۔ وہ ایک منجھے ہوئے اداکار تھے۔ افضال احمد نے اپنے 35 سالوں کے کیریئر کے دوران پنجابی، اردو اور پشتو فلموں میں کام کیا تھا۔ انہوں نے اپنی بہترین اداکاری کے جوہر کے باعث 90 کی دہائی میں خوب شہرت کمائی تھی۔ فالج کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد زبان پر لقوہ پڑگیا تھا جس کی وجہ سے وہ قوت گویائی سے بھی محروم ہوگئے تھے اور معذوری کے باعث وہیل چیئر پر آگئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔