اعظم سواتی کیساتھ جو رہا وہ افسوسناک، قابل مذمت ہے، عمران خان

اعظم سواتی کیساتھ جو رہا وہ افسوسناک، قابل مذمت ہے، عمران خان
لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا اعظم سواتی کے ساتھ جو انتقامی سلوک کیا جا رہا ہے وہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ اعظم سواتی کو فوری رہا کیا جائے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینے میں شدید درد اور سانس کی تکلیف کے بعد پمز منتقل کیا گیا، ابھی ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار تھا کہ کوئٹہ پولیس نے ڈسچارج کرا لیا اور ان کی جان خطرے میں ڈال کر لے گئے۔ عمران خان نے کہا جس تنقید کو اتنا بڑا جرم سمجھا جا رہا ہے، مہذب دنیا میں اسے جمہوری حق سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف سواتی کے بنیادی انسانی حقوق کی بار بار خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے تیار نہیں۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ اعظم سواتی کو فوری رہا کیا جائے۔ واضح رہے کہ اعظم سواتی کو 27 نومبر کو ایف آئی اے نے اسلام آباد سے حراست میں لیا تھا . گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے ان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا تھا تاہم آج صبح بلوچستان پولیس انہیں حراست میں لیکر کوئٹہ لے گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔